ڈیووس۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جرمنی کے دورے کی دعوت دی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے غیر رسمی ملاقات کی جس میں جرمن چانسلر نے وزیراعظم عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی۔