پشاور۔24 جنوری (اے پی پی )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے جمعہ کے روز آٹے کی صورتحال جانچنے کیلئے پشاور رام پورہ بازار کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پر اجمل خان وزیربھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیراعلیٰ نے رام پورہ بازار کے تاجران سے ملاقات کی اور آٹے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں وافر مقدار میں آٹا موجود ہے کوئی بحران نہیں،صوبے میں آٹے کی مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ محمود خان نے کہاکہ اب صوبے میں ہر جگہ سستے داموں پر آٹا دستیاب ہے۔رام پورہ تاجران نے وزیراعلیٰ کے دورے کوسراہتے ہوئے کہاکہ عوام کو اشیاء خوردونوش کے سستے داموں فراہمی کویقینی بنانے کیلئے وہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کرینگے۔