بیجنگ ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے چین کے نائب وزیر خارجہ لوژائو ہوئی سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔جمعہ کو چین کے دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاک چین باہمی تعلقات اورچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماد اظہر رواں ہفتہ کے دوران بیجنگ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے عالمی تعاون جائزہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے ایف اے ٹی ایف کے ایشیاء و بحرالکاہل کے جوائنٹ گروپ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔