کراچی۔ 20 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای100انڈیکس 420.14پوائنٹس کی کمی سے 42747.62پوائنٹس کی سطح پرآگیا جبکہ75.63فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی ایس ایکس میں پیر کو مندی کے سبب سرمایہ کاروں کو51 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 17.74فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی گیس کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کار حصص خریداری کے بجائے فروخت کو ترجیع دیتے رہے جس کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میںآگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے42632پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں ریکوری آئی اور انڈیکس کی42700کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 420.14پوائنٹس کی کمی سے 42747.62پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس198.43پوائنٹس کی کمی سے 19798.84پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 189.84پوائنٹس کی کمی سے29808.60پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے70کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ267میں کمی اور16میں استحکام رہا۔ مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 51ارب20کروڑ51لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ کم ہو کر80کھرب 33ارب93کروڑ25لاکھ روپے ہوگیا۔ پیر کو17کروڑ38لاکھ97ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعہ کی نسبت3کروڑ75لاکھ6ہزار شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کے لحاظ سے کولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت86.33روپے کے اضافے سے بڑھ کر2461.33روپے اور مری پٹرولیم کے حصص75.08روپے کے اضافے سے 1440.26روپے ہوگئی جبکہ سیپ ہائر ٹیکس اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب35.99روپے اور30.05روپے کی کمی ہوئی جس سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت900.01روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 527ہزارروپے ہوگئی۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے اینگرو فرٹیلائز ر، ٹی آر جی پاک، بینک آف پنجاب، ورلڈ کال ٹیلی کام، سمٹ بینک، پاک انٹر بلک، اینگرو پولیمر، میپل لیف، کے الیکٹرک اور فوجی فرٹیلائزر کے شیئرز نمایاں رہے۔