راولپنڈی ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی وزیر کاناسوجی کنجی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجوعی علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی وزیر کاناسوجی کنجی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ معزز مہمان نے خطہ میں تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔