ہوانا ۔ 29 جنوری (اے پی پی) کیوبا میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.7 ریکارڈ کی گئی۔چینی زلزلے نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے اس کی اطلاع دی ہے۔سی ای این سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 19.46 ڈگری شمالی طول البلد اور 78.79 ڈگری مغربی عرض البلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔