اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) 2019ءگزشتہ سال کے دوران سونے کی قیمت میں20 ہزار600 روپے فی تولہ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں17 ہزار662 روپے اضافہ ہوا ہے، اس دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں239 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن ( اے پی جے اے) کے چیئرمین محمد ارشد نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2019ءسونے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ زیادہ تر سرمایہ کار سٹاک ایکسچینج اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی بجائے سونے کی خریداری میں دلچسپی لیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سونے کی خریداری میں اضافہ کے باعث مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھی ہے اور ایک سال کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں20 ہزار600 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں17 ہزار662 روپے اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بھی 239 ڈالر فی اونس کے اضافہ سے 1283 ڈالر فی اونس تک بڑھی ہے۔