ایتھنز ۔ 20 جنوری (اے پی پی) یونان کے کیفالونیا کے گریک جزیرہ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔یوروپ بحیرہ روم زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح دو بجکر 52منٹ پر آیا جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کیفالونیا میں لونین جزیرہ سے 6 کلومیٹر دور زمین کی سطح سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔