اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی)سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے بارے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ترک صدر کے دورہ کے دوران ان کی موجودگی میں ترک وفود کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وفود نے پاکستان میں ترکی کی سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع تفصیلی غور کیا ۔ عاصم سلیم باجوہ نے ہفتہ کو اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کی تاجر برادری سی پیک کے اگلے مرحلے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے خوشحال پاکستان کی علامت ہیں ۔