اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) ترک صدر طیب اردوان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے۔ جمعہ کی شب نور خان ایئر بیس پر وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے ان کو الوداع کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترک صدر کو ان کے دورہ پاکستان کا تصویری البم پیش کیا گیا۔