جاپان میںکورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق

ٹوکیو۔ 14 فروری (اے پی پی) جاپان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 80 سالہ خاتون ٹوکیو کے نزدیک کاناگاوا کے علاقے میں انتقال کر گئی ہیں۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے کورونا وائرس سے ہونے والی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ جاپان میں کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔