لاہور۔14 فروری(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے مسائل کے حل میں متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل پیاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں میاں نعمان کبیرکے ساتھ خواجہ شاہ زیب اکرم، غلام سرور ملک، میاں محمد نواز، ملک احد امین، نعیم حنیف، ارشد بھٹی، سیکرٹری پیاف عبد الصبور شیخ و دیگر ممبران شامل تھے، گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بزنس کمیونٹی کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے ، جب تک بزنس کمیونٹی مطمئن اور پرسکون نہیں ہو گی ہماری معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو ٹریک پر لانے کےلئے دن رات کوشاں ہے،حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے باخبر ہے اور ان کے مسائل کے حل کےلئے پہلے ہی کام ہو رہا ہے اور حکومت تاجر برداری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔اس موقع پر (پےاف ) کے چےئرمےن میاں نعمان کبیر نے کہا کہ تاجربرادری مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس ہر انڈسٹری کے لئے لگانا بہت مشکل ہے اس لیے حکومت اس سلسلے میں صنعتوں کے ساتھ تعاون کرے، لیبر کی آسانی کے لیے انڈسٹریل سٹیٹس میں پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائیں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، سابق وائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ کاسٹ آف ڈﺅنگ بزنس میں اضافے کے باعث صنعتکار کافی پریشان ہیں، برآمدات کو بڑھانے کےلئے پالیسیز کو ری ایڈریس کیا جائے۔