داخلہ ڈویژن کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 6 ارب 8 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں داخلہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 6 ارب 8 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 9 ارب 84 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے بلوچستان میں ویسٹرن بارڈر کے لئے 40 کروڑ، فرنٹیئرز کارپ بلوچستان کے لئے 40 کروڑ، فرنٹیئر کور بلوچستان ساﺅتھ کے لئے 32 کروڑ، پاکستان رینجر سندھ کے لئے رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 16 کروڑ 51 لاکھ، بھٹائی رینجرز کراچی کے لئے 24 کروڑ، سنٹر فار سائبر کرائمز کے لئے 20 کروڑ، نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کے لئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔