شیرون فچمیں اور ہیلے کارٹر سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ماسکو ۔ 13 فروری (اے پی پی) کینیڈین ٹینس سٹار شیرون فچمین اور انکی امریکی جوڑی دار ہیلے کارٹر ڈبلیو ٹی اے سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز راﺅنڈ 16 میچ میں ویرا زوناریوا اور اکاترینا الیگزینڈروا پر مشتمل روسی جوڑی کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ روس میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز راﺅنڈ 16 میچز میں کینیڈین ٹینس سٹار شیرون فچمین اور انکی امریکی جوڑی دار ہیلے کارٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویرا زوناریوا اور اکاترینا الیگزینڈروا پر مشتمل روسی جوڑی کو6-2 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔