نئی دہلی ۔ 26 فروری (اے پی پی) نئی دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف جاری احتجاج اور ہنگاموں کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے مارے جانے والے احتجاجی مظاہرینکی تعداد 20 اور 189 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے گرو تیج بہادر ہسپتال کے ڈائریکٹر سنیل کمار نے بتایا کہ 189زخمیوں میں 60 افراد کو گولیاں لگی ہیں۔