اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان آج ھفتہ کو لاہور کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم لاہور میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے اور ”پولیس خدمت مرکز” کے گلوبل پورٹل کا اجراء کریں گے۔ وزیراعظم کو سیف سٹی ٹیکنالوجی اور لاہور میں سیف سٹی کے دائرہ کار اور اس کے ذریعے سیکیورٹی موثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔