اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ایران کے شہر قم میں کرونا وائرس کی وباءسے پھیلنے اور 5 افراد کی اموات پر گہری تشویش ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں اور صورتحال کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور پاکستان کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے تیز تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے حوالے سے ایران کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور پریشانی کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔