اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دودھ، چھٹے نمبر پر آم اور کجھوریں ،آٹھویں نمبر پر گندم، پانچویں نمبر پر گنا اور چوتھے نمبر پر کاٹن پیدا کر نے والا ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان ترکی بزنس فورم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری تجارت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع مو جو د ہیں۔ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ سے زیادہ ہے جس میں 60 فیصد کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ دودھ، چھٹے نمبر پر آم اور کجھوریں ،آٹھویں نمبر پر گندم ، پانچویں نمبر پر گنا اور چوتھے نمبر پر کاٹن پیدا کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لئے دوستانہ ماحول موجود ہے۔