اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پشاور زلمی کی جانب سے پشاور کے شہریوں اور زلمی فینز کیلئے بدھ کو بڑی سکرین کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی میڈیا آفس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق شہری پشاور زلمی اور ملتان کا میچ کرنل شیر خان سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر دیکھ سکیں گے۔ پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شرٹ کی رونمائی بھی جائے گی۔ شہریوں کیلئے بڑی سکرین کے ساتھ فوڈ فیسٹیول اور میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام فینز کی انٹری فری اور فیملیز کیلئے الگ انتظام کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے ہر میچ میں بڑی سکرین لگائی جائے گی۔