ملتان ۔26فروری(اے پی پی)پی ایس ایل فائیوکے ایک میچ میں ملتان سلطانز نے ہوم گراﺅنڈ پراہم کامیابی حاصل کرکے شائقین کے دل جیت لئے ۔ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی یہ دوسری کامیابی ہے ۔بدھ کے روزملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہونے والے میچ میں ملتان سلطانزنے مدمقابل پشاورزلمی کو6وکٹوں سے ہرادیا۔ اس میچ میں ملتان سلطانزنے ٹاس جیت کرپشاورزلمی کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پشاورزلمی کی ٹیم 18.3 اوورزمیں 123رنزبناکرآﺅٹ ہوگئی۔ ملتان سلطانزنے 124رنز کاہدف14.5 اوورزمیں مکمل کرلیا۔ملتان سلطان کے ریلی روسو نے49، خوشدل خان نے 43کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔اس میچ میں تماشائیوں میں جوش وخروش دیکھنے میں آیا،شائقین کی بڑی تعدادسٹیڈیم میں موجودتھی۔اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔