بیجنگ ۔ 12 فروری (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے انڈونیشیا کے ہم منصبجوکو ویدودو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔اس موقع پر چینی صدر نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کورنا وائرس پر قابو پانے کی صلاحیت اوراعتماد رکھتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ چین اپنی معاشی نمو کو بھی یقینی بنائے گا،امید ہے کہ وباءکے خاتمے کے بعد چین زیادہ خوشحال ہوگا۔دریںاثناءچینی صدر نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔چینی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿کے بعد سے پورے چین میں انتہائی سخت انسدادی اقدامات اختیار کئے گئے ہیں، اس وقت وباءسے لڑنے کے عمل میں اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری چینی قوم یک جان ہو کر ملکی وسائل سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے اس اہم کام کو سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی نظام کی برتری ، بھر پور تیکنیکی صلاحیتوں، مالی وسائل اور تجربے کی موجودگی میں چینی عوام وباءپر قابو پانے کے لیے مکمل طور پر پراعتاد ہیں، چینی عوام اس وباءپر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔