جنیوا ۔ 25 فروری (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں اضافے کے باعث خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس عالمی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے اور دنیا کواسکے لیے تیار رہنا چاہیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کو تاحال عالمی وبا نہیں قرار دیتا لیکن دنیا کے ممالک کو ہر وہ اقدام کرنا چاہیے جو ایک ممکنہ عالمی وبا کو روکنے کے لیے کیا جاتا ہے۔