آسٹریلیوی کھلاڑیوں کے قومی معاہدوں کا اعلان ایک ماہ تک ملتوی۔ کرکٹ آسٹریلیا

میلبورن۔ 30 مارچ (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کھلاڑیوں کے معاہدوں کی تازہ فہرست کا اعلان مارچ میں نہیں کرے گا۔ کوویڈ – 19 وبائی امراض کی وجہ حالیہ معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بورڈ نے اپریل کے آخر تک اعلان ملتوی کردیا ہے۔ یاد رہے کہ جون تک چلنے والے معاہدوں کا اعلان عام طور پر اپریل میں ہوتا ہے لیکن بورڈ نے ریاستی ایسوسی ایشنز کو اس حوالے سے واضح پیغام دینے کے لئے رواں سال مارچ میں اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے اس اقدام پر اتفاق کیا ہے۔مزید براں حالیہ عالمی معاشی صورت حال کے پیش نظر کرکٹ آسڑیلیا ایگزیکٹوز نے اپنی تنخواہ میں کٹوتی کو قبول کیا ہے، ساتھ ہی ساتھ نئی بھرتیوں کو بھی کچھ عرصہ کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ مستقبل قریب میں کھیل میں برابر کے شریک کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کرنی پڑسکتی ہے۔