نیویارک ۔ 26 مارچ (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا جس کی وجہ پارلیمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت اور شہریوں کی امداد کے لیے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری کے امکانات ہیں، تاہم وباء کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی سے اس کی قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 55 سینٹ ( 2.3 فیصد) بڑھ کر 24.56 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 40 سینٹ(1.5 فیصد) اضافے کے ساتھ 27.55 ڈالر فی بیرل طے پائے۔