تہران ۔ 24 مارچ (اے پی پی) ایران میں کورونا وائرس نے مزید 122 افراد کی جان لے لی، منگل کو ناول کورونا وائرس سے 122 نئی اموات کے اعلان کے بعد ایران میں اس وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 1،934 ہوگئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے کہا کہ ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1,762نئے کیس رجسٹر ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والے شہریوں کی کل تعداد 24,811 ہو گئی ہے۔