جنوبی افریقہ کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ نے وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور محمد یوسف کو سب سے زیادہ مقبول پاکستانی کرکٹرز قرار دیا ہے، وسیم اکرم، وقار یونس اور محمد یوسف وہ کرکٹرز تھے جن کو میں نے خود کھیلتے ہوئے دیکھا اور یہ سارے بہت اچھے کرکٹرز تھے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد آصف کو بھی بہترین باو¿لر قرار دیا ہے، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باﺅلر نئی گیند سے اچھی گیند کر تا تھا، وہ گیند کو دور سے اندر لاتے۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل بھی بہترین سپن باﺅلر تھے۔ جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر نے پی ایس ایل کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ رہا ہے اور پاکستان کا ہمیشہ کرکٹ میں اہم کردار رہا ہے، اس لئے میرا یہ تجر بہ ہے کہ پاکستان شاندار ملک ہے، یہاں آ کر واقعی خوشی ہوئی اور میں امید کرتا ہوں کہ پی ایس ایل ہر سال مضبوط سے مضبوط تر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے یہاں خوب انجوائے کیا۔