اسلام آباد ۔ 26مارچ (اے پی پی) حکومت 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے تحت شرح نمو حاصل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کے حکام کے مطابق 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ میں اقتصادی استحکام، زراعت کی پیداواری صلاحیت و کاروبار میں اضافہ، صنعتوں کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے، انسانی وسائل، انفراسٹرکچر کی ترقی، مربوط انرجی پلاننگ، غربت میں کمی، پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول، انتظامی اصلاحات، کم ترقی یافتہ علاقوں کی بہتری اور موسمیاتی تبدیلی پر توجہ دی گئی ہے۔ پانچ سالہ منصوبہ کے تحت برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی مانیٹرنگ کے لئے ایک میکنزم وضع کیا ہے۔ معیشت کے تمام شعبہ جات کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ یقینی بنائے گا۔