نیویارک ۔ 24 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیاکے مختلف علاقوں میں کشیدگی اور جنگ کے خاتمہ پر زور دیتے ہوئے کورونا وائرس کے مقابلہ کی اپیل کی ہے منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متاثرہ ممالک میں نظام صحت تباہ ہوچکا ہے۔ دنیا کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے، جنگ زدہ ممالک میں بچے اور خواتین زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو متحد ہو کر کورونا وائرس جیسے دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ دنیا کو ہلا دینے والا مہلک وائرس 195 ممالک تک پھیل چکا ہے۔