روسی جزیرہ پر 7.5 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن ۔ 25 مارچ (اے پی پی) روس کے جزیرہ کورل میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر شدت 7.5ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کو مقامی وقت دن ایک بج کر49 منٹ پر روسی جزیرہ کے قصبہ سیورو کورلسک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ کا مرکز زیر زمین56.65 کلومیٹر تھا،فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔