اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں نے بطور عطیہ 2800 مکمل حفاظتی کٹس، 1500 چشمے، 400 چہرے کے ماسک پاکستان بھجوائے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں زلفی بخای نے کہا کہ سارا امدادی سامان این ڈی ایم اے کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔