اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم نے کہاکہ ملک میں ٹین پن باﺅلنگ کے کھیل آہستہ آہستہ مقبولیت اختیار کر رہا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپیئن شپ 25 مارچ سے کراچی میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث اس کو ملتوی کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ دوسرے کو فروغ حاصل ہوسکے۔ خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ ایک دور تھا کہ پاکستان نے دنیا پر کھیلوں کے میدان ہاکی، کرکٹ، سنوکر اور سکواش میں حکمرانی کررکھی ہے، آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب بڑی وجہ یہ تھی کھلاڑیوں نے کھیلوں میں دلچسپی لینی چھوڑ دی ہے کیونکہ کھلاڑی کہتا ہے کہ ہمیں وہ مقام حاصل نہیں ہے جو انٹرنیشنل سطح پر ایک کھلاڑی کو حاصل ہے اور اب گذشتہ ماہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کبڈی عالمی کپ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے پاس ابھی تک کوئی کھیلنے کے لئے کوٹ تک نہیں اور حکومت کوٹ بنانے کے لئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جگہ فراہم کرے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کئی سال پہلے پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کو کھیلنے کے کورٹ کے لئے جگہ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی تھی اور یہ معلوم نہیں ہے کہ اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کی روشنی میں جگہ الاٹ کی جائے تاکہ ٹین پن باﺅلنگ کھیلنے کے لئے کورٹ بنایاجائے۔ خواجہ احمد مستقیم نے ملک میں ٹین پن باﺅلنگ کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ٹین پن باﺅلنگ کا کھیل مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔