اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس (کووڈ 19) پر قابو پانے کے لئے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے فراہم کئے جانے والے طبی سامان سے پاکستان کی استعداد بڑھانے میں بہت مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مدد اور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی طرف سے حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا اور کہا کہ چین کی حکومت اور قیادت کورونا وائرس (کووڈ 19) کی روک تھام کے لئے اولین ترجیح کے طور پر پاکستان کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔