وزیراعظم عمران خان سے چین کے چیلنج گروپ آف کمپنیز کی منیجنگ ڈائریکٹر یان چن کی ملاقات، پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 15 ہزار پروٹیکشن سوٹس کا عطیہ پیش

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چین کے چیلنج گروپ آف کمپنیز کی منیجنگ ڈائریکٹر یان چن نے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے سلسلہ میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 15 ہزار پروٹیکشن سوٹس کا عطیہ پیش کیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ان پروٹیکشن سوٹس کی تیاری جلد لاہور میں شروع کی جائے گی۔