چین،کورونا وائرس سے متاثرہ 80,928 کیسز میںسے 70,420 مریض صحت یاب

بیجنگ ۔ 19 مارچ (اے پی پی) چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کورونا وائرس (کووڈ۔19)کے 819 مریضوں کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔ جمعرات کوچینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذ شتہ روز تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 80,928 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سے 70,420 مریضوں کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیاہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 3245 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔