کورونا وائرس، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 683، اسپین میں 443، فرانس میں 231، ایران میں 143، ہالینڈ میں 80، امریکہ میں 79، بیلجیئم میں 56، جرمنی میں 46، سوئٹزرلینڈ میں 31 ہلاکتیں ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 1909 ہلاکتیں اور 36135 نئے کیسز رپورٹ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 20799 ہو گئی، 4 لاکھ اور 58662 افراد وائرس کا شکار

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 683، اسپین میں 443، فرانس میں 231 ایران میں 143، ہالینڈ میں 80، امریکہ میں 61، بیلجیئم میں 56، جرمنی میں 46 اور سوئٹزرلینڈ میں 31 ہلاکتیں ہوئی ہیں، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 1909 ہلاکتیں اور 36135 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 20799 ہو گئی جبکہ 4 لاکھ اور 58662 افراد وائرس کا شکار ہوئے، اب تک 1 لاکھ 13776 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے 196 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھے اور 58662 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 20799 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 683 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 7503 ہو گئی ہے، اٹلی میں 5210 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 74386 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 443 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3434 ہو گئی ہے، 5552 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 47610 تک پہنچ گئی ہے، فرانس میں وائرس نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 231 زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد فرانس میں اموات کی تعداد 1331 ہو گئی ہے جبکہ 2929 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 25233 ہو گی ہے، اسی طرح ایران میں وائرس کا شکار مزید 143 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2077 ہو گئی ہے،2206 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 27017ہو گئی ہے۔ امریکہ میں 79 اموات کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 859 ریکارڈ کی گئی ہیں، 6952 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 61808 تک پہنچ گئی ہے، برطانیہ میں وائرس کا شکار مزید 13 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 435 ہو گئی ہے، 187 تازہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 8264 ہو گئی ہے، ہالینڈ میں مزید 80 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 356 ہو گئی ہے، 852 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 6412 ہو گئی ہے، جرمنی میں 46 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 205 تک پہنچ گئی ہے، 4107 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 37098 ہو گئی ہے، سوئٹزرلینڈ میں 31 ہلاکتوں کے بعد تعداد 153 ہو گئی ہے، بیلجیئم میں 56 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 178 ہو گئی ہے، جنوبی کوریا میں 6، چین، کینیڈا، ملائیشیا اور پولینڈ میں 4، 4 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔