وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، کورونا وائرس کے تناظر میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوا جس میں کورونا وائرس کے تناظر میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس چیلنج کے اثرات کو کم سے کم کرنے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی رابطہ کمیٹی کا اپنے قیام کے بعد سے اب تک یہ چھٹا اجلاس ہے۔ یہ کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کے لئے حال ہی میں تشکیل دی گئی۔