افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے، 3 عسکریت پسند مارے گئے

کابل ۔ 23 مئی (اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں 3 عسکریت پسند مارے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فوج نے جاری بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے فضائی حملوں میں صوبہ بدخشاں کے ضلع ناسے میں عسکریت پسندوں کے2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 3 عسکریت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔