امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں اضافہ

نیویارک ۔ 23 مئی (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکا کشیدگی اور کورونا وائرس کے باعث عالمی اقتصادی شرح نمو سست رہنے کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے قریب نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1732.62 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1732.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1735.43 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1736.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1734.27 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1737 ڈالر فی اونس طے پائے۔