انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر نے آن لائن ادائیگی کاسہل نظام قائم کردیا، ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کیلئے ٹیکس گزاروں کیلئے باسہولت نظام قائم کردیا ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان نے بدھ کوبتایا کہ انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر نے آن لائن ادائیگی کاسہل نظام بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس گزار وں کو اپنے آئرس پروفائل پرآئی بی اے این کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئیے ، آئی بی اے این کو اپ ڈیٹ کرنے سے ری فنڈز براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکاﺅنٹ میں منتقل ہوں گے۔ترجمان نے واضح کیاہے کہ اب انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی آئی بی اے این کے ذریعہ ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر نے درآمد اوربرآمد کنندگان کو وی بوک کے ذریعہ واجب الادا کسٹم ڈیوٹی کی الیکٹرانک ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔ اس سہولت نے کوروناوائرس کی وباءمیں گھرسے باہرنکلے بغیر ادائیگی کو ممکن بنایا ہے۔