ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو ۔ 23مئی (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ہانگ کانگ میں نئے قانون بارے امریکا چین کشیدگی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 4 ین (2.6 فیصد) گرکر 150.5 ین فی کلوگرام پربند ہوئے،یہ نرخوں میں 21 اپریل کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ کمی ہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے نرخ 2.6 فیصد کمی کے ساتھ 10190 یوان فی ٹن رہے۔