دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 97 ہزار 736 ، ہلاکتیں 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئیں

واشنگٹن ۔ 22 مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 97 ہزار 736 ہوگئی، ہلاکتیں 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئیں ،کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 80 ہزار 438 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 614 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 82 ہزار 626 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 354 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 20 ہزار 902 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 42 ہزار 379 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 902 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 169 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔دریں اثناءکورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 554 ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس 20ہزار 82 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 117 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں جب کہ اس وبائ سے اموات 27 ہزار 940 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 42 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 908 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباءسے مجموعی اموات 32 ہزار 486 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 6 رپورٹ ہوئے ہیں۔مزید برآں فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 215 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 826 ہو گئے جبکہ جرمنی میں کورونا سے ک±ل اموات کی تعداد 8 ہزار 309 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 21 ہو گئے۔