سعودی عرب ، 90 ہزار سے زائد مساجد میں سینیٹائزنگ مکمل

مکہ ۔ 31مئی (اے پی پی) سعودی عرب کے ادارہ امور اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک میں 90 ہزار سے زائد مساجد میں سینیٹائزنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔مکہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام شہروں اور قصبوں میں مساجد نماز باجماعت کے لیے اتوار سے کھول دی جائیں گی۔ وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد کی اصلاح و مرمت کے ساتھ وہاں سینیٹائزنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے.احتیاطی تدابیر پر مشتمل معلوماتی بورڈز بھی مساجد کے باہر نصب کردیے گئے ہیں تاکہ نماز کے لیے آنے والے ان پر عمل کریں.وزارت اسلامی امور نے مساجد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی طورپر4 ہزار نگران اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جو اس امر کا جائزہ لیں گے کہ کہاں کن اشیا کی کمی ہے۔