سوڈان ، دارفور میں خوفناک سڑک حادثہ، 57 افراد ہلاک

خرطوم ۔ 23 مئی (اے پی پی) سوڈان کے شمالی صوبہ دارفور میں ایک خوفنا ک سڑک حادثے میں کم از کم 57 افراد کی موت ہو گئی ہے، خبر رساں ایجنسی ثنا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے”یہ حادثہ شانگل توباکا علاقے سے کچھ کلومیٹر دور ننالا اور الفشیر شہروں کو جوڑنے والے راستے پر ام ڈرائسی علاقے میں شام کو ہوا“۔اس حادثے میں 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں. حادثہ اس وقت ہوا جب مسافروں کو لے جا رہی ایک مالل بردار گاڑی چھوٹی گاڑیوں کو لے جا رہے ٹرک سے ٹکراگئی۔سوڈان دنیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات والے ممالک میں سے ایک ہے. یہاں خاص طور سے گاڑی چلانے میں لاپرواہی اور سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہمیشہ حادثات وغیرہ ہوتے رہتے ہیں ہے۔