صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قومی ایئر لائن کے طیارے کے حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی ایئر لائن کے طیارے کے حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان میں صدر مملکت نے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔