قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے، ہوائی جہاز کے حادثے اور کورونا وائرس کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کے خاندانوں کے لیے دست دعا بلند کریںوزیراعظم عمران کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے, ہوائی جہاز کے حادثے اور کرونا وائرس کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کے خاندانوں کے لیے دست دعا بلند کریں, نماز عید کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور ہر کوئی کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کہ قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے ،سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کے لیے دست دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کورونا وبا ءکے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کہ دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وبا کے حوالے سے سے متعارف کردہ خصوصی احتیاطی تدابیر یعنی ایس او پیز کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے ،مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگی نماز نماز عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران ان سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر پر سایہ فگن فرمائیں، آمین۔