ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی

کوالالمپور ۔ 23 مئی (اے پی پی)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 3 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ عید کے موقع پر کم برآمد اور مئی کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جولائی کے لیے سودے 1.8 فیصد گر کر 2167 رنگٹ فی ٹن طے پائے۔