ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالمپور ۔ 28 مئی (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ توقع سے بہتر برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے، اس کے علاوہ پیداوار میں کمی کے امکانات کے بھی خوردنی آئل کی قیمت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اگست کے لیے سودے 113 رنگٹ (5.21 فیصد) اضافے کے ساتھ 2280 رنگٹ (524.74 ڈالر) فی ٹن پر بندہوئے۔