وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں دربار سخی سرور کو زائرین کے لئے کھول دیاگیا

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے سخی سرور کا دورہ کیا اور دربار حضرت سخی سرور پر حاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی۔جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے وجہ سے سخی سرور دربار کو بند کردیا گیا تھا جسے کو وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ہدایت پر زائرین کے لئے کھول دیاگیا ہے۔اس موقع پر دورہ کے موقع پر زرتاج گل نے زائرین کے لئے سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دربار شریف کے فرش کو سنگ مرمر سے بنانے کے لئے فنڈ کا اجرا کروا دیا گیا ہے جس کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا اور دربار کی مزید تزین و آرائش بھی کی جائے گی۔اس موقع پر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اخوند ہمایوں رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔