پاکستان بیس بال فیڈریشن کی ایشیئن انڈر -18 بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی)پاکستان بیس بال فیڈریشن نے ایشیئن انڈر -18 بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، گذشتہ روز پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایاکہ ایشیئن انڈر -18 بیس بال چیمپیئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی، چیمپیئن شپ شرکت کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن نے ایشین بیس بال فیڈریشن کو ایک مراسلہ کے ذریعے مطلع کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایشین انڈر-12 بیس بال چیمپیئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ان دونوں ایونٹس میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو اس کا ہماری رینکنگ پر بہت اثر پڑھے گا، سید فخر علی شاہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کرونا وائرس کی وبائ ختم ہوتے ہی ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں بیس بال کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپوں اہتمام کریں گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ گھروں میں تربیت کررہےہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں کرونا وائرس کی وبائ جلد از جلد نجات دے، انہوں نے کہا کہ نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وبائ بچانے کے لئے احتتاطی تدبیر پر عمل کریں،