پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کراچی پہنچ گئی

راولپنڈی ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ خصوصی آلات کے ساتھ ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے سی 130 کے ذریعے راولپنڈی سے کراچی پہنچ گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کے 10 ہیوی فائر ٹینڈرز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ملٹری ایمبولینسیں زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقلی میں مصروف ہیں۔